فیس بک اور انسٹاگرام پر آئندہ ماہ سے اے آئی مواد پر لیبل لگانے کا اعلان

فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مالک کمپنی میٹا نے آئندہ ماہ مئی سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز کے ذریعے تیار کیے جانے والے مواد پر لیبل لگانے کا اعلان کردیا۔

علاوہ ازیں میٹا اپنے تینوں پلیٹ فارمز پر ایڈٹ شدہ تصاویر اور ویڈیوز پر بھی لیبل لگائے گا، جس سے دیکھنے والوں کو آسانی ہوگی کہ مذکورہ مواد اے آئی ہے یا پھر وہ ایڈٹ شدہ ہے۔

سیفٹی پالیسی کو تبدیل اور بہتر کرتے ہوئے آئندہ ماہ مئی سے ہر طرح کی اے آئی تصاویر اور ویڈیوز پر لیبل لگایا جائے گا کہ وہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار شدہ ہیں۔

اسی طرح ایڈٹ شدہ یا غلط معلومات پر مبنی ویڈیوز اور تصاویر پر بھی لیبل لگایا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P