سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر بدھ کو ہوگی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر بدھ کو ہوگی

سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد سلطنت میں عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ منائی جائے گی۔

سعودی رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، سعودی عرب میں عیدالفطر 10اپریل کو ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے آج اجلاس طلب کیا گیا تھا۔

سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ 8 اپریل کو کوئی بھی شخص شوال کا چاند دیکھے تو اس کی اطلاع قریبی عدالت کو دے، عدالت جانے میں مدد کے لیے لوگ اپنے قریبی مرکز سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.