نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں ملکی کوچز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں ملکی کوچز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا کیمپ عیدالفطر کی چھٹیوں کے فوری بعد راولپنڈی میں لگنا ہے، سیریز میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچنگ سٹاف سمیت دستیاب کوچز فرائض انجام دیں گے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ سلیکٹر و سابق کپتان محمد یوسف کو ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے، محمد یوسف قومی انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی ہیں۔

سلیکٹر و آل راؤنڈر عبدالرزاق کو بھی کوچنگ سٹاف میں ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P