ماہ رمضان میں گداگر بڑی تعداد میں سعودی عرب پہنچے ہیں جن کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی پولیس نے مسجد الحرام کے اطراف سے 4 ہزار سے زائد بھکاریوں کو حراست میں لےکر تھانے منتقل کردیا۔ ان گداگروں کو قانونی سزا کے بعد واپس ان کے وطن بھیج دیا جائے گا۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں گداگری کی حوصلہ شکنی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پیشہ ور بھکاری امن کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں اور ان کی آڑ میں دہشت گرد تنظیمیں بھی فنڈز جمع کرسکتی ہیں۔