عید اسپیشل ٹرین 7 اپریل کو کوئٹہ سے راولپنڈی کے لئے روانہ ہوگی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

عید اسپیشل ٹرین 7 اپریل کو کوئٹہ سے راولپنڈی کے لئے روانہ ہوگی

کوئٹہ (آن لائن) محکمہ ریلوے نے مسافروں کی سہولت کے لئے عید اسپیشل ٹرین 7 اپریل کو کوئٹہ سے راولپنڈی کے لئے روانہ ہوگی ٹرین کی ایڈوانس بکنگ شروع کردی گئی ڈی ایس ریلوے کوئٹہ ڈویژن یوسف لغاری کا کہنا ہے کہ محکمہ ریلوے کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر ملک بھر کی طرح کوئٹہ سے بھی دیگر صوبوں میں رہنے والے لوگوں کو اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کے لئے جانے کے لئے عید اسپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے مذکورہ ٹرین 7 اپریل کی صبح 10 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوگی۔ ٹرین 11 بوگیوں پر مشتمل ہوگی جس میں ساڑھے 800 سے 1000 مسافروں کو لے جانے کی گنجائش ہوگی انہوں نے بتایا کہ محکمہ ریلوے کی جانب سے عید اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کے لئے پردیسیوں کی سہولت کیلئے ایڈوانس بکنگ شروع کردی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.