ٹائٹینک میں استعمال ہونے والے دروازے کا ٹکڑا مہنگے داموں نیلام

امریکہ میں ایک خریدار نے مشہور زمانہ فلم ٹائٹینک میں استعمال شدہ سمندری جہاز کے درازے کا ایک ٹکڑا خریدا ہے۔ یہ وہی ٹکڑا ہے جس پر فلم میں ہیرو جیک نے ہیروئین روز کی جان بچائی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس میں موجود ہیریٹیج آکشنز نے اعلان کیا کہ دروازے کا یہ ٹکڑا پلینٹ ہالی ووڈ فلم کی یادگار نیلامی کے حصے کے طور پر 718,750 ڈالر میں خریدار کو فروخت کیا گیا ہے۔

نیلام گھر کا کہنا تھا کہ یہ دروازہ بالسا کی لکڑی سے بنایا گیا ہے اور یہ 1912 میں ڈوب جانے والی اصلی ٹائٹینک کے دروازے کی نقل ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P