سلامتی کونسل نے پہلی مرتبہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سلامتی کونسل نے پہلی مرتبہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 7 اکتوبر کے بعد پہلی مرتبہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی۔

پیر کو سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد پر امریکا نے اپنے سابقہ موقف میں تبدیلی کرتے ہوئے قرارداد کو ویٹو کرنے سے گریز کیا۔

سلامتی کونسل کے 15 رکن ممالک میں سے 14 نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ امریکا ووٹنگ کے عمل سے غیر حاضر رہا۔

 

قرارداد میں تمام مغویوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

7 اکتوبر 2023 کو غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے سلامتی کونسل کئی بار جنگ بندی کی قراداد پر اتفاق کرنے میں ناکام رہی تھی۔

امریکا کا قرارداد کو ویٹو نہ کرنے کا اقدام غزہ میں اسرائیل کی جارحیت پر اس کے اور اس کے اتحادی اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلاف کا اشارہ ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.