روس کا امریکا پر انتخابات میں آن لائن ووٹنگ سسٹم پر سائبر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا پر روس کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے آن لائن ووٹنگ سسٹم پر سائبر حملے کا منصوبہ بنایا ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق 15 سے 17 مارچ تک ہونے والے صدارتی انتخابات میں پیوٹن کی جیت تقریباً یقینی ہے اور روس نے مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ غیر ملکی طاقتوں کی جانب سے بیلٹ میں مداخلت کی کسی بھی کوشش کو جارحیت تصور کیا جائے گا۔

روس کی فارن انٹیلی جنس سروس نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے پاس ایسی معلومات ہیں کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ انتخابات میں مداخلت کا ارادہ رکھتی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P