بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کل گیس کی فراہمی بند رہے گی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کل گیس کی فراہمی بند رہے گی

 پائپ لائن کی ضروری مرمت کے باعث بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کل (اتوار کو) گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

ترجمان ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کل صبح 10 سے شام 4 بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

ترجمان کے مطابق مستونگ، قلات، بائی پاس درخشان، کچلاک، زیارت، سریاب، سریاب روڈ، جیل روڈ، مشرقی بائی پاس، مغربی بائی پاس، ہزار گنجی، خیزی میں کل گیس کی سپلائی عارضی معطل رہے گی۔

جناح روڈ، کنٹونمنٹ، ہنہ اوڑک، ایئرپورٹ روڈ، نوا ں کلی بائی پاس، اسپنی روڈ، ہزارہ روڈ، اے ون سٹی، مری آباد اور اطراف میں پر بھی گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

ترجمان سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ عارضی بندش کے باعث ہونے والی زحمت پر صارفین سے معذرت خواہ ہیں، صارفین متبادل بندوبست کرلیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.