معاشی خودانحصاری کے بغیر کوئی عورت اپنے دیگر حقوق و اختیارات حاصل نہیں کر سکتی، گورنر بلوچستان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

معاشی خودانحصاری کے بغیر کوئی عورت اپنے دیگر حقوق و اختیارات حاصل نہیں کر سکتی، گورنر بلوچستان

کوئٹہ 8 مارچ: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہماری کل آبادی کا نصف حصہ خواتین پر مشتمل ہے. اگر عورت کو معاشرے میں ہر لحاظ سے برابر کا انسان تسلیم کیا جائے تو تمام دیگر معاملات بتدریج حل ہوتے رہیں گے. یہ حقیقت ہے کہ آج انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی ماں کی گود تعلیم و تربیت اور کردار سازی کے ضمن بہترین درسگاہ کا درجہ رکھتی ہے. اسی لئے کسی نے بجا فرمایا ہے کہ ” آپ مجھے تعلیم یافتہ ماں دیں میں آپ کو پڑھی لکھی قوم دونگا.” اس سے یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ عورت ہی کسی قوم کے روشن مستقبل کی ضامن ہے. گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ مشاہدہ میں آیا ہے کہ معاشی خودانحصاری کے بغیر کوئی عورت اپنے دیگر حقوق و اختیارات حاصل نہیں کر سکتی. عورت کو معاشی طور پر خودمختار بنا کر ہی عورت کو تمام مسائل سے نمٹنے کی اہلیت دی جا سکتی ہے. انہوں نے معتدل اور روشنفکر افراد پر زور دیا کہ عورتوں کی بلند عظمت اور وقار کو ا±جاگر کرنے کیلئے شعوروبیداری کی بھرپور ا±ولسی مہم چلانی چاہیے.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.