سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

بلوچستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر ملک عبد الولی کاکڑ نے سرفراز بگٹی سے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، اراکین صوبائی و قومی اسمبلی سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

حلف اٹھانے کے بعد سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے جہاں انہیں پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی اس موقع پر بلاول بھٹو بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.