پی ایس ایل 9 کی میزبان ایرن ہالینڈ نے ثنا جاوید کو ‘خوبصورت’ قرار دیدیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پی ایس ایل 9 کی میزبان ایرن ہالینڈ نے ثنا جاوید کو ‘خوبصورت’ قرار دیدیا

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی میزبان ایرن ہالینڈ نے قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ و اداکارہ ثنا جاوید کو خوبصورت قرار دے دیا۔

28 فروری کو کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کھیلا گیا، اسی میچ کے دوران پی ایس ایل کی میزبان ایرن ہالینڈ نے ثنا جاوید سے ملاقات کی۔

ایرن ہالینڈ نے ثنا جاوید سے ملاقات کے دوران سیلفی بھی لی، انہوں نے وہ سیلفی اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں شیئر کی۔

اُنہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ثنا جاوید کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ “آخرکار! خوبصورت خاتون سے میری ملاقات ہوگئی”۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.