صدر کا قومی اسمبلی کا اجلاس طلب نہ کرنا آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے: رضا ربانی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

صدر کا قومی اسمبلی کا اجلاس طلب نہ کرنا آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے: رضا ربانی

سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ صدر کا قومی اسمبلی کا اجلاس طلب نہ کرنا آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

سینیٹ اجلاس میں سینیٹر رضا ربانی نے صدر مملکت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت آئین پاکستان کو دہشتگردی کا سامنا ہے، بدقسمتی سے اس وقت آئین پر جو حملہ ہوا وہ ایوان صدر سے ہو رہا ہے، ایوان صدر نے مختلف اوقات میں آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔

رضاربانی نے کہا کہ ایوان صدر آرٹیکل 91 کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہا ہے، آئین کہتا ہے 21 دن میں الیکشن ہونے کے بعد اجلاس طلب کیا جانا لازم ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.