زیڈ ٹی ای نے اب تک کا سب سے سستا فولڈ ایبل فون پیش کردیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

زیڈ ٹی ای نے اب تک کا سب سے سستا فولڈ ایبل فون پیش کردیا

چینی اسمارٹ موبائل فون کمپنی ’زیڈ ٹی اِی‘ نے اب تک کا سب سے سستا فولڈ ایبل فون متعارف کرادیا۔

عام طور پر فولڈ ایبل فونز کی قیمت پاکستانی ڈھائی سے تین لاکھ روپے کے درمیان ہوتی ہے، تاہم بعض فونز کی قیمت ساڑھے تین لاکھ روپے تک بھی جا پہنچتی ہے۔

تاہم ’زیڈ ٹی اِی‘ نے دیگر کمپنیوں کے مقابلے انتہائی سستا فولڈ ایبل فون متعارف کرادیا، جسے جاپان میں فروخت سے قبل آن لائن خریدنے پر مزید رعایت بھی دینے کا اعلان کردیا گیا۔

کمپنی نے ’زیڈ ٹی اِی: لبیرو فلپ‘ کو متعارف کراتے ہوئے اس کی جاپان میں پری آرڈر بکنگ پر تقریبا 50 فیصد رعایت کا بھی اعلان کردیا۔

فون کو 7-6 انچ اسکرین، اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم جب کہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.