دبئی: (ویب ڈیسک) بلائنڈ کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانیوالی بلائنڈ کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے۔
پاکستان نے 213 رنز کا ہدف 19.2 اوررز میں 5 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا ، نائب کپتان بدر منیر نے 63 گیندوں پر 129رنز کی اننگ کھیلی جب کہ کپتان نثار علی نے 18 رنز بنائے۔
قبل ازیں بھارتی کپتان درگاہ راو نے 61 اور وینکیٹیشورا راو نے 49 رنز بنائے جبکہ پاکستان کی جانب سے بدر منیر اور کامران اختر نے دو دو وکٹیں لیں ، میچ میں مطیع اللّٰہ اور محمد سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔