سربراہ عالمی ادارۂ صحت نے غزہ کو ‘موت کا گھر’ قرار دیدیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سربراہ عالمی ادارۂ صحت نے غزہ کو ‘موت کا گھر’ قرار دیدیا

عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ ٹیڈروز ایڈہانوم نے کہا ہے کہ صحت کے نظام کی مسلسل بربادی اور غذائی قلت کی وجہ سے غزہ موت کا گھر بن گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ایچ او نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں ایک طرف بمباری، دوسری جانب غیر انسانی صورتحال کا سامنا ہے۔

ٹیڈروز ایڈہانوم کا کہنا تھا کہ غزہ میں طبی صورت حال مسلسل خراب ہوتی جا رہی ہے اور غذائی قلت خطرناک حدود کو چھو رہی ہے۔ غزہ جنگ سے قبل صرف ایک فیصد سے کم آبادی کو خوراک کی کمی کا سامنا تھا، اب 15 فیصد آبادی اس صورتحال سے دوچار ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.