پیپلز پارٹی کو ایک اور نشست پر کامیابی مل گئی

کوہلو(یو این اے )بلوچستان کے علاقے کوہلو کے حلقہ پی بی 9 میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ، غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق میر نصیب اللہ مری 6 ہزار 279 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق آزاد امیدوار گزین مری 3368 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ ن لیگ کے امیدوار نواب جنگیز مری 2881 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے ۔یاد رہے کہ 8 فروری کو کوہلو کے حلقہ پی بی 9 میں پولنگ کا عمل مکمل نہیں ہو سکا تھا اور 7 پولنگ سٹیشنز میں ووٹنگ کا عمل ملتوی کر دیا گیا تھا جو کہ آج مکمل ہو گیاہے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P