جمعیت علماءاسلام پاکستان کے مرکزی رہنماءسابق سنیٹر حافظ حسین احمد نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی مدبرانہ پالیسی اعلان سے جمعیت علماءاسلام کی صفوں کو مزیدتقویت اورعوام کے ووٹ سے کھیلنے والوں کو سخت سبق ملے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی نماز کے بعد جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہقائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے چاروں صوبوں بشمول فاٹاکے دورہ سے دورس نتائج برآمد ہوں گے 25 فروری کو جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے جنرل کونسل کے اجلاس سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا خطاب اہمیت کا حامل ہو گاقائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا رمضان المبارک سے قبل ملک گیر دورے سے اچھے اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے کہا کہقائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے ملکی اور بین الاقوامیمیڈیا کی نظروں کا مرکز بن گیا ہے انہوں نےکہا کہ8 فروری کودھاندلی نہیں عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ مارگیاہے جمعیت علماءاسلام ایک محب وطن اور وطن عزیز کی استحکام اور سالمیت کے لئے ہر محاذ پر عوامی قوت سے لڑرہی ہے انہوں نے مزید کہا کہقائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے جےیوآئی کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعدپالیسی ساز پریس کانفرنس کے بعد سیاسی صورتحال تبدیلی کی طرف گامزن ہے۔
You might also like