محمد حفیظ کی چھٹی، چیئرمین پی سی بی کو غیر ملکی کوچز کی تلاش – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

محمد حفیظ کی چھٹی، چیئرمین پی سی بی کو غیر ملکی کوچز کی تلاش

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں بطور ڈائریکٹر کرکٹ محمد حفیظ کا کردار ختم ہونے کے بعد اب چیئرمین محسن نقوی غیر ملکی کوچز لانے کے حق میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان محمد حفیظ کو بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے یہ واضح کیا گیا ہے کہ مستقبل قریب میں ان کی خدمات درکار نہیں ہوں گی۔ جس کے بعد اب محسن نقوی نئی منیجمنٹ کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔

محمد حفیظ کی طرف سے بھی بطور ڈائریکٹر پی سی بی استعفیٰ دے دیا گیا ہے جسے پی سی بی نے منظور بھی کرلیا۔ پی سی بی نے اپنی ایک حالیہ ٹویٹ میں محمد حفیظ کی خدمات کو سراہا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.