فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک گفتگو میں غزہ میں ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے فوجی جنگ بندی کے اپنے مطالبے پر زور دیا۔
جوں جوں اسرائیلی جارحیت اور عزائم بڑھتے جا رہے ہیں نیتن یاہو کے اتحادی بھی پیچھے ہٹتے جا رہے ہیں۔ امریکا اور برطانیہ کے بعد فرانس نے بھی رفح پر بڑی فوجی کارروائی کی مخالفت کردی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون اور ان کے دوست اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان پہلی بار کسی مسئلے پر شدید اختلاف اور تلخی دیکھی گئی۔
فرانسیسی صدر دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رفح پر بڑی فوجی کارروائی کے اعلان کے بعد صدر ایمانوئیل میکرون نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر تفصیلی گفتگو کی۔