بلوچستان میں وزارت اعلیٰ کے لئے اپنا امیدوار لائیں گے ،جعفر مندوخیل – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بلوچستان میں وزارت اعلیٰ کے لئے اپنا امیدوار لائیں گے ،جعفر مندوخیل

کوئٹہ(یو این اے )پاکستان مسلم لیگ(ن)کے نومنتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی صوبائی صدر جعفر مندوخیل کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں مسلم(ن) لیگ بلوچستان کا حکومت سازی اور وزارت اعلی کا امیدوار لانے پر کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا کمیٹی دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے کرے گی اجلاس میں مسلم لیگ(ن)کے نو منتخب کامیاب امیدواران جمال شاہ کاکڑ ،جام کمال خان ، عاصم کرد ، مسعود لونی، شعیب نوشیروانی، برکت علی رند، زرک خان مندوخیل شامل بھی شامل تھے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ(ن)بلوچستان میں وزارت اعلی کے لئے اپنا امیدوار لائے گی بلوچستان میں آزاد ارکان سے بھی رابطے میں ہیںملک میں جمہوریت اور سیاسی استحکام کے لئے پارلیمانی نظام کا آگے چلنا انتہائی اہم ہے ہارنے والی جماعتیں عوام کو تکلیف میں مبتلا کرنے کے بجائے آئینی اور قانونی راستہ اختیار کریں سیاسی جماعتیں سڑکیں بند کرکے اپنے ہی عوام کو مشکلات میں مبتلا نہ کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.