محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں برفباری اور بارش کی پیشگوئی کر دی

کوئٹہ/اسلام آباد(یو این اے )محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں برفباری اور بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویک اینڈ پر پہاڑوں پر برفباری اور شہر اقتدار میں بارش ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اتوار سے منگل تک اسلام آباد،بلوچستان میں بارش،بالائی علاقوں میں برفباری ہوگی۔ساٹ ڈائریکٹر ویدر فورکاسٹنگ ڈاکٹر ظہیر نے بتایا کہ اتوار کے روز سارا دن سوموار اور منگل کو اتوار اور منگل کے درمیان اسلام آباد اور پوٹھوہار کے علاقہ میں متلع ابر آلود رہے گا اور وقفہ وقفہ سے بارش ہوتی رہے گی، مری اور گلیات میں برفباری متوقع ہےانہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو مشورہ دیا ہے کہ سیر کیلئے کہیں بھی جانے سے پہلے موسم کے مطابق مکمل تیاری ضرور کرلی جائے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P