صدر بائیڈن کے سیکریٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی کیخلاف مواخذہ کا بل منظور

امریکی صدر جو بائیڈن کے سیکریٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مواخذہ کا بل منظور کر لیا گیا۔ 

واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق ایوان نمائندگان میں سیکریٹری ہوم لینڈ سکیورٹی الیجینڈرو میئرکاس کے خلاف مواخذے کا بل منظور کیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق امیگریشن بل کے خلاف ووٹ دینے پر ایوان نمائندگان نے الیجینڈرو میئرکاس کے خلاف مواخذے کا بل منظور کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایوان نمائندگان میں مؤاخذے کا بل 213 کے مقابلے میں 214 ووٹوں سے منظور کیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کی 150 سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی کابینہ سیکریٹری کو مواخذے کا سامنا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P