نیدرلینڈز کی عدالت نے حکومت کو ایف 35 طیاروں کے پارٹس اسرائیل کو دینے روک دیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

نیدرلینڈز کی عدالت نے حکومت کو ایف 35 طیاروں کے پارٹس اسرائیل کو دینے روک دیا

نیدرلینڈز کی جانب سے اسرائیل کو ایف 35 طیاروں کے پارٹس دینے کے معاملے پر نیدرلینڈز کی عدالت نے حکومت کو لڑاکا طیارے کے پارٹس دینے سے روک دیا۔ 

دی ہیگ سے خبر ایجنسی کے مطابق عدالت نے عالمی قانون کی اسرائیلی خلاف ورزیوں پر ایکسپورٹ روکنے کا فیصلہ دیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ حکومت کو اس کے فیصلے پر 7 روز کے اندر عمل کرنا ہے۔ اپیل کورٹ نے حکومت کی فیصلہ معطل کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی۔

خبر ایجنسی نے کہا کہ حکومت اپیل کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جا سکتی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اپیل کورٹ میں انسانی حقوق تنظیموں نے حکومت کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.