آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر انڈر 19 ورلڈ کپ جیت لیا

آسٹریلیا نے بھارت کو 79 رنز سے شکست دیکر چوتھی بار آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ جیت لیا۔ 

بینونی میں کھیلے گئے انڈر19 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو 79 رنز سے شکست دے دی۔ کینگروز کے 254 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 174 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کی طرف سے ادراش سنگھ نے 47، موروگن ابھیشیک 42، مشیر خان 22 اورنمن تیواری 14 رنز بناسکے۔ دو بھارتی بلے باز صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ پانچ ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P