انگلش بیٹسمین کو زمبابوے کے وکٹ کیپر پر احسان مہنگا پڑگیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

انگلش بیٹسمین کو زمبابوے کے وکٹ کیپر پر احسان مہنگا پڑگیا

انگلینڈ کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین حمزہ شیخ وکٹ کیپر کو گیند اٹھاکر دینے پر آؤٹ ہوگئے۔

جنوبی افریقا میں جاری آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں ہفتہ کو زمبابوے کیخلاف میچ میں انگلینڈ کے بلے باز حمزہ شیخ عجیب و غریب انداز میں آؤٹ ہونے پر توجہ کا مرکز بن گئے۔

میچ کے 17 ویں اوور میں حمزہ شیخ نے اسٹمپ کے قریب رکنے کے بعد زمبابوے کے وکٹ کیپر ریان کامویمبا کو گیند اٹھاکر دے دی تاہم ریان کامویمبا نے احسان مند ہونے کے بجائے آئی سی سی قانون کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انکو آؤٹ دینے کی اپیل کردی۔

زمبابوے کے وکٹ کیپر کی اپیل پر امپائر نے معاملہ تھرڈ امپائر کے پاس بھیجا جس نے فیلڈ میں رکاوٹ ڈالنے پر حمزہ کو آؤٹ قرار دے دیا۔

اسٹورٹ براڈ نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا “وہ گیند فیلڈر کو واپس دے رہا ہے، اس پر احسان کر رہا ہے، اسے آؤٹ نہیں کرسکتا۔”

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.