صنعا پر امریکی اور برطانوی طیاروں کی بمباری – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

صنعا پر امریکی اور برطانوی طیاروں کی بمباری

یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکی اور برطانوی طیاروں نے شدید بمباری کی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی و برطانوی طیاروں نے صنعا ائرپورٹ کے قریب حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ 10 مقامات پر 30 اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جس میں حوثیوں کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور زیرزمین ہتھیاروں کا ذخیرہ ہدف تھے۔

امریکی سینٹرل کمان کے مطابق امریکہ نے حوثیوں کے 6 اینٹی شپ کروز میزائل حملے سے پہلے تباہ کر دیئے۔

گزشتہ روز بھی امریکہ نے عراق اور شام میں موجود ایران کے حمایت یافتہ گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.