قلات ( نمائندہ مشرق) جمعیت علماءاسلام کے سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبد الغفورحیدری نے کہاہیکہ اقتدار میں آکر ملک کی تقدیر بدل دینگے ہم نے ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کاعز کررکھاہیں عوام ستر سالوں سے ملک لوٹنے والوں کا احتساب کرے ملک سے بدامنی بے روزگاری کو ختم کرینگے غریب ملازمیں کی بنیادی تنخواہیں ایک تولہ سونے کے برابر لائینگے ملک کو سود سے پاک معیشت دینگے آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں سے قرضوں کی وصولی بند کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز المرکز اسلامی قلات میں جمعیت علمائ اسلام میں شمولیت اور جمعیت علماءاسلام کے نامزد امیدواروں کی حمایت کرنے والے سینکڑوں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں سینکڑوں افراد دیگر جماعتوں سے مستعفی ہوکر جمعیت علمائ اسلام میں شمولیت اور جمعیت کے قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی کے نامزد امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا اور جمعیت علمائ اسلام کے این اے 261 کے نامزد امیدوار مولانا عبد الغفورحیدری اور پی بی 36 پر سردارزادہ میر سعید لانگو کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کےلئے بھرپور محنت کرنے کا عزم کیا تقریب سے جمعیت علمائ اسلام کی پی بی 36 کے نامزد امیدوار سردارزادہ میر سعید لانگو اور میر طاہر لہڑی اور دیگر نے بھی خطاب کیا جمعیت علمائ اسلام کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبد الغفورحیدری نے کہا کہ عوام آٹھ فروری کو ستر سالوں سے ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب کرے انہوں نے کہاکہ اقتدار ملا تو ملکی قرضے ختم کرکے ملک کو آزاد اور سود سے پاک معیشت فراہم کریں اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت ملک میں امن و امان قائم کرے گی تاکہ عوام آسانی سے اپنا کاروبار کرسکے انہوں نے کہا کہ ہم سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ایک تولہ سونے کے برابر لائینگے تاکہ غریب ملازمین آسانی سے اپنا اور اپنے بچوں کو پال سکیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام نے ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا عزم کر رکھا ہے تا کہ عوام کو یکساں حقوق مل سکے اور ملک تیزی کے ساتھ ترقی کر سکیں
You might also like