سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی سات اضافی لاشیں ملی ہیں،نگراں صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی
کوئٹہ (خ ن)نگراں صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے مچ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ مچ شہر کے گرد و نواح میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی سات اضافی لاشیں ملی ہیں۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ مچ میں مرنے والے 24 حملہ آوروں میں سے 7 حملہ آوروں کی لاشیں آج مل گئی ہیں اور 11 لاشیں پہلے ہی مل گئی ہیں، ایک نامعلوم حملہ آور کی لاش کی شناخت نادرا کے تعاون کی جا رہی ہے، چار حملہ آوروں کی لاشیں پہلے ہی ان کے خاندانوں کے حوالہ کی جا چکی ہیں۔ متعلقہ خاندانوں نے مرنے والوں کی کالعدم بی ایل اے سے وابستگی کی تصدیق کر دی، باقی افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں، مرنے والوں میں تین افراد پہلے لاپتہ کی فہرست میں شامل ہیں۔
You might also like