کوئٹہ (سٹی رپورٹر) ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری طور پر کاروائی کی جائے، صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان۔ بلوچستان کے تمام ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفسر اور الیکشن مانیٹرنگ ٹیمیں انتخابی ضابطہ اخلاق پر علم درآمد یقینی بنائیں۔ محمد فرید آفریدی۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر غیر قانونی انتخابی مواد کو ہٹایا جائے، صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے لئے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق تمام سرکاری املاک( عمارتوں، کھمبوں، پلوں وغیرہ ) پر کسی بھی قسم کا انتخابی مواد لگانا ممنوع ہے۔ اسی طرح پینافلیکس اور ہورڈنگز اور بل بورڈز پر بھی مکمل پابندی ہے۔ محمد فرید افریدی۔ ضابطہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کارروائی کی جائے گی، صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان۔
You might also like