حکومت میں آکر 17 وزارتوں کو بند کردیں گے : بلاول بھٹو زرداری – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

حکومت میں آکر 17 وزارتوں کو بند کردیں گے : بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں اشرافیہ پر 1500 ارب روپے سبسڈی خرچ ہوتی ہے، حکومت میں آکر یہ سبسڈی ختم کرکے رقم غریبوں پر خرچ کریں گے۔

طلبا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاق کے پاس 17 وزارتیں ایسی ہیں جو ختم ہونی چاہئیں تھیں حکومت کے پاس ان 17 وزارتوں کو چلانے کے لیے پیسہ نہیں ہے، حکومت میں آکر ان 17 وزارتوں کو بند کردیں گے، اشرافیہ کو دی گئی 1500 ارب کی سبسڈی ختم کرکے رقم غریبوں پر خرچ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور موسمیاتی تبدیلی اہم مسائل ہیں جس کے حل کے لیے میں نے منشور تیار کرایا ہے، منشور میں نے خود ماہرین کے ساتھ بیٹھ کر خود بنوایا ہے، پاکستان معاشی بحران سے بھی دوچار ہے اور موسمیاتی تبدیلی سے بھی، اس کے تدارک کے لیے بجٹ میں اضافہ کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.