تربت: 3 طلباء کی گمشدگی کیخلاف دھرنا، ایم 8 شاہراہ آج بھی بند – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

تربت: 3 طلباء کی گمشدگی کیخلاف دھرنا، ایم 8 شاہراہ آج بھی بند

تربت میں ہوشاپ اور تجابان سے 3 طلباء کی جبری گمشدگی کے خلاف دھرنے کے باعث ایم 8 شاہراہ آج دوسرے روز بھی بند ہے۔

دھرنے کے باعث ایم 8 تربت سے کوئٹہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے اور مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

انتظامیہ کی یہ دھرنا ختم کروانے کےحوالے سے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کی کوشش ناکام رہی۔

واضح رہے کہ جمعے کی شب سے ہوشاپ اور تجابان کے مختلف گھروں سے 3 طالب علم اسلم ولد کریم بخش، حمل ولد قادر بحش اور بہادر ولد چاکر لاپتہ ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.