بلوچستان آئی ٹی یونیورسٹی کی چوری شدہ سروس بُکس برآمد – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بلوچستان آئی ٹی یونیورسٹی کی چوری شدہ سروس بُکس برآمد

بلوچستان یونیورسٹی آف آئی ٹی اینڈ مینجمنٹ سائنسز کی چوری شدہ سروس بُکس برآمد کر لی گئیں۔

پولیس کے مطابق یونیورسٹی کے تدریسی اور انتظامی عملے کی 40 سے زائد سروس بُکس گزشتہ ہفتے چوری ہو گئی تھیں۔

اس واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی سے چوری شدہ سروس بُکس 2 ملازمین کے گھروں سے برآمد کی گئیں۔

پولیس کے مطابق دونوں ملازمین کو سروس بُکس کی چوری کے معاملے میں نامزد کیا گیا تھا تاہم اس کیس میں گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.