بیلاروس کی ارینا سبالینکا نے مسلسل دوسری مرتبہ آسٹریلین اوپن ویمن ایونٹ جیت لیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بیلاروس کی ارینا سبالینکا نے مسلسل دوسری مرتبہ آسٹریلین اوپن ویمن ایونٹ جیت لیا

بیلاروس کی ارینا سبالینکا نے آسٹریلین اوپن ٹینس کے ویمن سنگلز ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے مسلسل دوسری مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کرلیا۔ 

فیصلہ کن معرکے میں اُنہوں نے پہلی مرتبہ گرینڈ سلیم فائنل میں پہنچنے والی چین کی کی وین ژینگ کو اسٹریٹ سیٹ میں 3-6، 2-6 سے ہرادیا۔

واضح رہے کہ سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ارینا سبالینکا نے نمبر چار سیڈ امریکا کی کوکو گف کو دو سیٹ کے مقابلے میں 6-7 اور 4-6 سے مات دی تھی۔

نمبر 12 سیڈڈ چین کی کی وین زینگ نے دوسرے سیمی فائنل میں یوکرین کی ڈیانا یسٹریمسکا کی فتوحات کا سلسلہ ختم کردیا تھا۔ انہوں نے اپنے حریف کو دو سیٹ میں یکساں اسکور 4-6 ، 4-6 سے ہرایا تھا۔

ایونٹ کے مینز سنگلز کا فائنل آج میدودیو اور جینک سینر کے درمیان کھیلا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.