چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کیلئے بورڈ آف گورنرز تشکیل – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کیلئے بورڈ آف گورنرز تشکیل

پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیئرمین کے انتخابات کے لیے بورڈ آف گورنرز تشکیل دے دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر تصدیق کی گئی کہ لاہور میں بورڈ آف گورنرز تشکیل دے دیا گیا ہے، وزیراعظم کی جانب سے مصطفیٰ رمدے اور سید محسن رضا نقوی نامزد ہیں۔

پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین شاہ خاور کی جانب سے بنائے گئے بورڈ آف گورنرز میں سجاد علی کھوکھر، ظفر اللہ جدگل، تنویر احمد، طارق سرور اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، غنی گلاس لمیٹڈ اور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کا نمائندہ بھی شامل ہے۔

بورڈ آف گورنر کی تشکیل کے بعد 3 سال کے لیے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب ہوگا۔

 

 

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.