ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہےکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں19 جنوری تک19.6 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ  اضافے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر19 جنوری تک 13.3 ارب ڈالر رہے۔

اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 24.3 کروڑ ڈالر اضافے سے 8.27 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 4.7 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.07 ارب ڈالر رہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P