مسلم نوجوان سے محبت پر ہندو لڑکی کو بھائی نے تالاب میں پھینک دیا؛ ماں بھی ڈوب گئی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

مسلم نوجوان سے محبت پر ہندو لڑکی کو بھائی نے تالاب میں پھینک دیا؛ ماں بھی ڈوب گئی

بھارت میں مسلمان لڑکے سے محبت کی پاداش میں 19 سالہ لڑکی کو اس کے بھائی نے تالاب میں دھکا دیکر ہلاک کردیا جسے بچانے کے لیے تالاب میں کودنے والی ماں بھی ڈوب گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کے ایک تالاب سے 43 سالہ ماں اور 19 سالہ بیٹی کی لاشیں ملی ہیں۔ 19 سالہ لڑکی دھنشری اپنے گاؤں میں ایک مسلمان لڑکے سے محبت کرتی تھی۔

مسلمان لڑکے سے ملاقاتوں پر دھنشری کے بھائی نتن نے کئی بار برہمی کا اظہار کیا اور بہن کو روکنے کی کوشش کی لیکن دھنشری مسلم لڑکے سے شادی پر مصر رہی۔

جس پر دونوں بہن بھائی میں 7 ماہ سے بات چیت بند تھی لیکن گزشتہ روز دوبارہ جھگڑا ہوا۔ بھائی نے بہن کو تالاب میں دھکا دیدیا اور وہ ڈوبنے لگی جس پر ماں نے بیٹی کو بچانے کے لیے تالاب میں چھلانگ لگا دی۔

بدنصیب ماں نے تالاب میں چھلانگ تو لگادی لیکن اپنی بیٹی کو بچاتے ہوئے خود ہی ڈوب گئیں۔ پولیس، نتن کو پوچھ گچھ کے لیے تھانے لے گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.