حالیہ ٹارگٹ کلنگ میں بھارت ملوث ہے جس کے ثبوت موجود ہیں، پاکستان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

حالیہ ٹارگٹ کلنگ میں بھارت ملوث ہے جس کے ثبوت موجود ہیں، پاکستان

سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد نے پاکستانی سرزمین پر ہونے والی ٹارگٹ کلنگ میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت پیش کریے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستانی سرزمین پر پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ہے، بھارتی ایجنٹ دہشت گردی، قتل وغارت اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں، ہم بھارتی ایجنٹس یوگیش کمار اور اشوک کمار کی تفصیلات جاری کررہے ہیں۔

سائرس سجاد نے بتایا کہ ایک بھارتی ایجنٹ سری گنگا نگر، راجستھان جبکہ دوسرا بھارتی ایجنٹ اشوک کمار کولیہ گاؤں کرناٹک میں پیدا ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ فورسز نے اجرتی قاتل کو گرفتار کیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے، بھارتی ایجنٹ نے اجرتی قاتل کی مدد سے محمد ریاض کوقتل کرایا تھا، شہری محمد ریاض کو راولاکوٹ کی مسجد میں قتل کیا گیا، قاتل عبداللہ علی کو ائیرپورٹ پر گرفتار کیا گیا، وہ بیرون ملک فرار ہو رہا تھا، اس کو بھارتی ایجنٹ اشوک کمار نے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کیا، محمد عبداللہ علی کو بیرون ممالک اکاؤنٹس سے ادائیگیاں کی گئی، محمد عبداللہ علی اور ان کے ساتھیوں، آلہ کاروں کو مختلف شہروں سے گرفتار کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.