گوگل کا اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نیا فوٹو فیچر – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

گوگل کا اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نیا فوٹو فیچر

 ٹیک کمپنی گوگل اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نیا فوٹو فیچر متعارف کرا رہی ہے جو تصاویر کو ترتیب دینے اور فون کو صاف رکھنے میں مدد دے گا۔

فوٹو اسٹیکس نامی یہ فیچر کھینچی جانے والی تصویر کے وقت کے حساب سے چھوٹی چھوٹی البم بناتا ہے۔جس سے ایک وقت میں لی گئی تصاویر کو ایک جگہ اکٹھا کرنے میں مدد ملتی ہے۔

فوٹو اسٹیکس تصاویرکو بالکل اس ہی طریقے سے ترتیب دیتا ہے جس طرح ایپل کی اپنی فوٹو البم ایپ کے فار یو سیکشن کے لیے تصاویر کو چھانٹتی ہے۔

گوگل کے مطابق صارفین ایپ کی مدد سے 100 تصاویر تک ایک ساتھ اکٹھی کر سکیں گے۔البتہ، صارفین کو فوٹو اسٹیک کو تصاویر مرتب کرنے کے لیے استعمال کرنے سے قبل تصاویر کو بیک اپ کرنا ہوگا۔ یہ فیچر فون میں ذخیرہ تصاویر پر کام نہیں کرے گا۔

یہ فیچر فی الحال آئی فون صارفین اور پکسل فون جیسے چند اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ تاہم، گوگل اب یہ فیچر وسیع پیمانے پر اینڈرائیڈ فونز کے لیے متعارف کرانے جا رہا ہے۔

اینڈرائیڈ صارفین کی گوگل فوٹو ایپ میں جب یہ فیچر شامل کر دیا جائے گا تو ایک پوپ اپ ونڈو اس فیچر کی دستیابی کے متعلق ان کو آگاہ کر دے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.