پی پی عوام کیلئے سوچتی ہے، باقی صرف نعروں کی سیاست کر رہے ہیں، آصفہ بھٹو – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پی پی عوام کیلئے سوچتی ہے، باقی صرف نعروں کی سیاست کر رہے ہیں، آصفہ بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی عوام کیلئے سوچتی ہے باقی صرف نعروں کی سیاست کر رہے ہیں۔

لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کریں گے۔ غریب، مزدور کےلیے مفت علاج کی سہولت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات ہماری مشکلات ہیں، ہم اپنے عوام کیساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.