رام مندر ریلی شرکاء کی بدمعاشی پر پولیس نے الٹا مسلمانوں کی دکانیں مسمار کردیں

 رام مندر ریلی کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس نے یک طرفہ کارروائی کرتے ہوئے مسلمانوں کی دکانوں کو غیر قانونی تعمیرات کے نام پر مسمار کردیا۔ 

ممبئی کی معروف شاہراہ میراں روڈ پر کل رام مندر کے افتتاح کے حوالے سے ریلی نکالی گئی تھی جس میں ہندوتوا کے پرچاریوں نے مسلمانوں کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نعرے کے شرکا اور دوسرے گروپ کے درمیان تلخ کلامی سے آگے بڑھتے ہوئے بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی اور ڈنڈوں، راڈوں، سلاخوں کا آزادانہ استعمال ہوا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P