شاہ خاور پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین مقرر – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

شاہ خاور پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین مقرر

الیکشن کمشنر پی سی بی شاہ خاور پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین بن گئے۔

ذرائع کے مطابق قائم مقام چیئرمین شاہ خاور کل صبح قذافی اسٹیڈیم میں چارج سنبھالیں گے، وہ بورڈ کے انتخابات تک فرائض سرانجام دیں گے۔

نامزد گورننگ بورڈ رکن پی سی بی محسن نقوی فی الحال ممبر گورننگ بورڈ کے طور پر کام کریں گے۔

مقام چئرمین الیکشن کمشنر شاہ خاور اب متوقع طور پر ایک ماہ میں بورڈ کے انتخابات کرائیں گے اور بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کا اعلان جلد کریں گے۔

ممبر گورننگ بورڈ محسن نقوی چیئرمین کا انتخاب لڑیں گے، محسن نقوی تین سال کی مدت کیلئے چئیرمین رہنے کے اہل ہوں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.