انتہا درجے کے پروسیس شدہ کھانے کھانا نشہ بن سکتا ہے، تحقیق

ماہرین کا کہنا ہے کہ انتہا درجے پر پروسیس شدہ غذا (ultra-processed foods) کھانا ایک نشے کی صورت اختیار کرسکتا ہے بالکل ایسے جیسے سگریٹ وغیرہ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا، اسپین اور برازیل کے محققین نے مشترکہ طور پر ’برٹش میڈیکل جرنل‘ نامی جریدے میں اپنی تحقیق شائع کی جس میں انکشاف کیا گیا کہ انتہا درجے پر پروسیس کی گئیں خوراک کھانا سگریٹ یا شراب کی طرح ایک نشے یا لت کی صورت اختیار کرجاتا ہے۔

محققین نے کھانے کی لت (food addiction) کی پیمائش کے لیے 35 سے زائد ممالک سے 281 مطالعات کا جائزہ لیا جس میں تجزیہ کرنے کے لیے 11 مختلف معیارات استعمال کیے گئے۔ تحقیق میں ان شرکا کو شامل کیا گیا جو پچھلے چند سالوں سے الٹرا پروسیس شدہ کھانے کھارہے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P