بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ، نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ اور تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دریں اثنا بلوچستان کے ساحلی علاقوں جیوانی اور گوادر میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P