قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثنا جاوید نے شادی کرلی۔
شعیب ملک نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور ثنا جاوید کی شادی کی تصاویر پوسٹ کیں۔
قومی کرکٹر نے اپنی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے الحمدللہ بھی لکھا اور ساتھ ہی قرآن پاک کی آیت بھی لکھی۔
مختلف میڈیا رپورٹ کے مطابق ثنا جاوید اور شعیب ملک کی شادی کی تقریب کچھ روز قبل کراچی میں منعقد ہوئی تھی جس میں دوستوں اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔