پاک ایران کشیدگی کے تناظر میں قومی سلامتی کمیٹی کا طویل اجلاس ختم ہوگیا۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا 2 گھنٹے 15 منٹ طویل اجلاس ہوا، جس میں تمام سروسز چیفس، وفاقی وزرا سمیت دیگر متعلقہ شخصیات شریک کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی موجودہ سلامتی کی صورت حال اور پاک ایران کشیدگی کے تناظر میں غور کیا گیا۔