چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لاہور کے سیاست دانوں سے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں، الیکشن میں ڈٹ کر مقابلہ ہوگا۔
انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بڑی مشکل سے کل شیر نظر آیا ہے، ایسا نہ ہو آپ کی تعداد دیکھ کر شیر واپس گھر میں چھپ کر بیٹھ جائے۔ لاہور کے سیاست دانوں کو پیغام ہے ہم ڈرنے والے نہیں، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔