کرائے کا گھر لینے کے بجائے لگژری ہوٹل میں مستقل رہائش اختیار کرنے والا چینی خاندان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کرائے کا گھر لینے کے بجائے لگژری ہوٹل میں مستقل رہائش اختیار کرنے والا چینی خاندان

چین میں کرائے کے گھر میں رہائش اختیار کرنے کے بجائے ایک خاندان نے لگژری ہوٹل کے کمرے میں مستقل سکونت اختیار کرلی۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق 8 افراد پر مشتمل خاندان نے صوبہ ہینان کے شہر نانیانگ کے ایک لگژری ہوٹل میں مستقل رہائش اختیار کرلی ہے۔ خاندان کا دعویٰ ہے کہ اس طرح کوئی گھر کرائے پر لینے یا خریدنے سے کم پیسے خرچ ہوتے ہیں۔

 

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس خاندان نے 229 دنوں سے اس ہوٹل میں کمرہ لے رکھا ہے اور غیر معینہ مدت تک رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ فیملی کے مطابق اس ہوٹل میں رہنے سے انکی زندگی بہت زیادہ آرام دہ ہوگئی ہے۔

لگژری ہوٹل کا یہ کمرہ 2 بیڈ رومز اور 1 بڑے لاؤنج روم پر مشتمل ہے جس کی قیمت 140 ڈالر فی یومیہ ہے۔ اسی قیمت میں بجلی، ہیٹنگ، پانی اور پارکنگ جیسی سہولیات بھی شامل ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.