کین ولیمسن پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز سے باہر ہوگئے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کین ولیمسن پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز سے باہر ہوگئے

پاکستان کے خلاف بقیہ ٹی20 میچز کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے۔

سیریز کے دوسرے ٹی20 میں کین ولیمسن 15 گیندوں پر 26 رنز بنا کر انجری کے باعث ریٹائرڈ ہٹ ہوگئے تھے جبکہ انکے بعد ٹیم کی قیادت ٹم ساؤتھی نے کی تھی۔

کین ولیمسن کی جگہ ٹم سیفرٹ کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جوکہ ممکنہ طور پر ڈیون کانوے کی جگہ وکٹ کیپنگ بھی کریں گے۔ کیوی کوچ کا کہنا ہے کہ پہلے بھی کین ولیمسن کا یہی گھٹنا زخمی ہوا تھا۔

 

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو میچ میں 21 رنز سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی20 ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا، کیوی ٹیم تیسرا میچ جیت کر سیریز جیت جائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.