وزارت تجارت کی جانب سے پیاز کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد کرنے کے بجائے ایکسپورٹ پرائس بڑھانے سے خوردہ سطح پر پیاز کی قیمت میں مزید 40روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، مقامی مارکیٹ میں پیاز 240روپے کلو فروخت ہورہی ہے۔
بھارت کی جانب سے مقامی مارکیٹ میں پیاز کی دستیابی کو ممکن بنانے اور بھارتی عوام کو سستے داموں پیاز کی فراہمی کے لیے بھارت سے پیاز کی برآمد پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ پاکستان میں معاشی بحران اور تاریخ کی بدترین مہنگائی کے باوجود ایکسپورٹرز کو پیاز کی ذخیرہ اندوزی اور ایکسپورٹ سے سرمایہ کمانے کی کھلی چھٹی دے دی گئی ہے۔